اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں خلیجی ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اوباما نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لئے خلیجی اتحادیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور امریکا ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق خلیجی ممالک کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اوباما نے کہا کہ خلیجی ممالک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے امریکا جدید ہتھیار اور تربیت فراہم کرے گا اور امریکا خلیجی ممالک کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کومزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
اوباما کاکہنا ہے کہ امریکا کا خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کا مقصد ایران کو کمزورکرنا نہیں ہے۔
اوباما نے بتایا کہ امریکا بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے باعث توانائی کے دیگر متبادل ذرائع پر کام کررہا ہے۔
اوباما نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اور اس معاملے کو عالمی سطح پر اُٹھایا جائے گا۔
اوباما نے کہا انہوں نے خود شام میں کیمائی ہتھیاروں کے استعمال حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں اور ان رپورٹس کے مطابق شام میں ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا کیروسین کیمائی ہتھیاروں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

.......
/169